جمعیت علما کی جانب سے فرانسیسی میگزین میںگستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت

جمعیت علما کی جانب سے فرانسیسی میگزین میںگستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید ...

  



لاہور ( پ ر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے فرانسیسی میگزین کے سر ورق پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی کا جواز فراہم کرنے کا مجرمانہ فعل قراردیا ہے احتجاجی اجلاس سے خطاب میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی شکل ہو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اس گستاخانہ اشتعال سے واضح ہوگیا کہ یورپ اخلاقی اور معاشرتی دیوالیہ پن کا شکار ہے ان کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی دینے کی دعویدار حکومتیں اور ادارے اور اس گستاخ میگزین پر حملے کی مذمت کرنےوالی جماعتیں اور عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں؟

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ فرانسیسی حکومت میگزین کی اعلانیہ اشاعت کو نہیں رکو اسکی جس کا مطلب ہے کہ اس اشاعت کو سرکاری سرپرستی حاصل تھی جس سے واضح ہوگیا کہ 12۔ افرا د کی ہلاکت کے بعد بھی اس میگزین کو سبق نہیں آیا۔ جے یو پی کے سربراہ نے حکومت پاکستان اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کرکیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...