حکومت کی پالیسیوں کے باعث ہر چیز نایاب ہوتی جارہی ہے،عابد صدیقی

حکومت کی پالیسیوں کے باعث ہر چیز نایاب ہوتی جارہی ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک سے ہر چیز نایاب ہوتی جا رہی ہے بجلی، گیس اور اب تیل کی قلت نے عوام کو خوارکر دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے دور کو سنہری دورگردان رہے ہیں اور مسلم لیگ(ن )کی طرز حکمرانی پر سخت نالاں ہیں ۔


پنجاب حکومت نے قوم کے 85 ارب روپے جنگلہ بس پر خرچ کر دیئے ہیں جبکہ پنجاب کے 10 ہزار سکولوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ملک میں جاری لاقانونیت اور دہشت گردی پر تعلیم کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔