پٹرول کی مصنوعی قلت حکومت کی کھلی ناکامی ہے،شیریں مزاری

پٹرول کی مصنوعی قلت حکومت کی کھلی ناکامی ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کو وفاقی حکومت کی کھلی ناکامی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے حکومتی غفلت اور بد انتظامی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا دورہ اقتدار بد انتظامی اور بدعنوانی کا مجموعہ بنتا جا رہاہے، بجلی اور گیس کی قلت کے بعد ملک سے تیل کو بھی ناپید کر دیا گیاہے جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے فوائد سے عوام کویکسر محروم کرتے ہوئے ان پر تیل کی فراہمی کو معطل کر دیا گیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت کی نااہلی اور پوری قوم کیلئے درد سر جبکہ حکمران دولت سمیٹنے اور بیرونِ ملک دوروں میں مصروف جبکہ عوام بنیادی سہولتوں سے مسلسل محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے وفاقی حکومت کی تیل کی مصنوعی قلت کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شہریوں کو پٹرول کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...