عمران خان کو شادی کی مبارکباد، حکومت ادھورے منصوبے مکمل کرے، گیلانی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی کا کہناتھاکہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں فوج اور حکومت ایک ہیں ، قوم کو بھی ساتھ دیناچاہیے۔ اُن کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہیں اوردعاکرتے ہیں کہ اللہ عمران خان کی نئی زندگی میں خوشیاں لائے اور خوش و خرم رہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ مذاکرات سے متعلق اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ، مسلم لیگ ن میٹروبس کی بجائے جنوبی پنجاب میں اُن کے ادھورے چھوڑے گئے منصوبے مکمل کیے جائیں ۔ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے ، کم ہے ، آزادی اظہار رائے اورتوہین کرنے میں فرق ہوتاہے ، آزادی اظہاررائے کی آڑ میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔