پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پٹرولیم اور پی ایس او سے 20 جنوری تک جواب طلب

پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پٹرولیم اور پی ایس ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پٹرولیم اور پاکستان سٹیٹ آئل سے 20 جنوری تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس شاہد وحید نے یہ کارروائی مقامی وکیل گوہر نواز کی درخواست پر کی،د رخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئینی طور پر حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو بنیادی اشیاء ضرورت کی فراہمی یقینی بنائے تاہم حکومت شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے، حکومتی اداروں نے جان بوجھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کی ہے جس کی وجہ سے شہریوں بالخصوص طلبا اور مریضوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور حکومت کو حکم دیا کہ جائے کہ وہ شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سیکرٹری پٹرولیم اور پاکستان سٹیٹ آئل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...