داعش پاکستان ،افغانستان میں جہادی بھرتی کررہی ہے ،امریکی جنرل

داعش پاکستان ،افغانستان میں جہادی بھرتی کررہی ہے ،امریکی جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے این این) افغانستان میں نیٹو اور اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان ایف کیمپل نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش پاکستان اور افغانستان میں جہادیوں کو بھرتی کررہی ہے۔ امریکی جریدے’’ آرمی ٹائمز‘‘ کو انٹرویو میں جنرل جان ایف کیمپل نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس نے پاکستان اور افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کی تصدیق کی ہے، ہمیں اس تنظیم کی جانب سے جنگجوؤں کی بھرتی کی اطلاعات ملی ہیں، اس سلسلے میں رات کے وقت خطوط گرائے جاتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم تمام تر صورتحال پر نظر رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مقامی عسکریت پسندوں کی وفاداریاں اور نظریہ مختلف ہونے کے باعث داعش کو سخت پیغام ملا ہے۔ طالبان کی وفاداری ملا عمر سے ہے انکا نظریہ اور فلسفہ داعش سے مختلف ہے تاہم انہوں نے کہا کہ داعش خطے میں سرگرمیوں کی صلاحیت رکھتی ہے ایسے لوگ جو طالبان سے الگ ہوگئے ہیں وہ دوسرے راستے کی طرف جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے معاملے کو انہوں نے اپنے سٹاف کیلئے ترجیح انٹیلی جنس ضرورت قرار دیا ہے۔
داعش پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -