وزارت داخلہ کا انسداددہشت گردی کیلئے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد(اے این این) وزارت داخلہ نے انسداددہشت گردی کے لیے امریکی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ امریکی امداد کا غیر رسمی آڈٹ کرے گی، امریکہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے لیے 230ملین ڈالر رقم دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ہم نے اتنی امریکی امداد استعمال نہیں کی جتنی کا دعوی کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی فنڈز کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا ہے ۔ اسلام آباد تحقیقات کا فیصلہ وزیرداخلہ چوہدری نثار اور امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کے درمیان ہوا۔