این اے 122میں دوبارہ گنتی کے معاملات پرویز الٰہی کا بیان بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ کے مترادف ہے ، زعیم قادری

این اے 122میں دوبارہ گنتی کے معاملات پرویز الٰہی کا بیان بیگانی شادی میں ...

لاہور(اے این این)ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ این اے 122میں دوبارہ گنتی کے معاملات کے حوالے سے پرویز الہی کا بیان بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کے مترادف ہے ۔وہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں، اس طرح کے بے بنیاد بیانات ان کی گری ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا نہیں دے سکتے۔چوہدری پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں (ق) لیگ کو بد ترین شکست سے دو چارکر کے دیوار سے لگا دیا ہے لیکن پرویز الہی کی بے بنیاد بیان بازی ابھی تک جاری ہے ۔عوام ان کی بے سروپا باتوں سے تنگ آ چکے ہیں ۔زعیم حسین قادری نے کہا کہ شکست خوردہ پرویز الہی اس طرح کے بیانات جاری کر کے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن عوا م ابھی تک ان کے لوٹ مار کے دور کو فراموش نہیں کر سکے۔انہو ں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے والوں کو جمہوریت ہضم نہیں ہو رہی اور وہ سازشیں کر کے جمہوریت کو دوبارہ پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں لیکن ان کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...