گستاخانہ خاکوں کیخلاف ریلی پر فائرنگ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے،سراج الحق
لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فرانس میں گستاخانہ اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی ریلی پر فائرنگ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے ۔سراج الحق نے کہاکہ سندھ حکومت واضح کر ے کہ طلبہ کی ریلی پر فائرنگ کا حکم کس نے دیا ،سندھ حکومت خاکے بنانے والوں کو خوش کرنے کے لیے مظاہرین پر فائرنگ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت 24 گھنٹے میں ان تحقیقات کا نتیجہ قوم کے سامنے لائے اور ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور سندھ حکومت اسلامی جمعیت طلبہ سے معافی مانگے ۔