ایم کیو ایم کے نام پر چندہ مانگنے پر پابندی

ایم کیو ایم کے نام پر چندہ مانگنے پر پابندی

کراچی(اے این این)متحدہ قومی موومنٹ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیم کے نام پر کسی بھی شخص کو چندے یا امداد کی مد میں رقم فراہم نہ کریں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تنظیمی کمیٹی نے کسی بھی قسم کے چندے یا فنڈ جمع کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ شہری ایم کیو ایم کے نام پر چندہ مانگنے والوں کے بارے میں ذمہ داران کو فوری آگاہ کریں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...