مغرب مذاہب کے درمیان نہ ختم ہونیوالی جنگ چھیڑ رہا ہے ،لیاقت بلوچ

مغرب مذاہب کے درمیان نہ ختم ہونیوالی جنگ چھیڑ رہا ہے ،لیاقت بلوچ

لاہور(اے این این ) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پوری امت خصوصاً اسلامیان پاکستان حرمت رسول ؐ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرسکتے ہیں ، فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نائن الیون کی طرح عالم کفر کی اسلام کے خلاف بڑی سازش ہے ۔ پوری دنیا میں ایک ارب پچاس کروڑ مسلمانوں کا حق ہے کہ اسلام کی تعلیمات کی مطابق اپنے عقیدہ اور تہذیب کی حفاظت کریں ۔ امریکہ اور یورپ میں قرآن ، رسول کریم ؐ اور شعائر اسلام کی مسلسل توہین مذاہب کے درمیان کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ چھیڑ ی جارہی ہے ۔ یہ مذہب اور اسلام دشمنی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کریں اور ان تمام ممالک کو مذہب ، مقدس شخصیات اور انسانوں کے بنیادی مذہبی حق کی پامالی سے روکیں ۔ ملت اسلامیہ کے لیے اصل المیہ یہ ہے کہ مسلمان حکمران مذہب بیزاری اور امریکہ اور یورپ کی ذہنی غلامی کی وجہ سے مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتے ۔ لاہور میں نماز جمعہ اور احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں قرار داد کی منظوری اور وزیراعظم کا بیان اچھا اقدام ہے لیکن اتنا ہی کافی نہیں پاکستان فوری طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاہب ،عقیدہ اور عبادات کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...