نجی ایئر لائن کاکنفرم ٹکٹ رکھنے والے 150 عمرہ زائرین کو جدہ لے جانے سے انکار

نجی ایئر لائن کاکنفرم ٹکٹ رکھنے والے 150 عمرہ زائرین کو جدہ لے جانے سے انکار

لاہور ( سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز شاہین ایئر لائن کی جدہ جانے والی پرواز نے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے 150 عمرہ زائرین کو لے جانے سے انکار کر دیا۔ ایئر پورٹ پر عمرہ زائرین نے شدید احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق جدہ جانے والی اس پرواز کے لئے جہاز میں جگہ کم پڑنے پر ان مسافروں کو روکا گیا۔ تاہم ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی طیارہ دستیاب ہو گا ان افراد کو بھی فوری جدہ بھجوا دیا جائے گا۔ اس دوران یہ عمرہ زائرین ایئر پورٹ پر خوار ہوتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے چھوٹا طیارہ ہی لے کر جانا تھا تو بکنگ زیادہ افراد کی کیوں کی۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ ایئر لوئن کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...