سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

لاہور(وقائع نگار)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، جڑواں شہر وں راولپنڈی اسلام آباداور لاہور میں مطلع صاف ، دن روشن اور چمکدار ، لاہور میں سورج کی تمازت اور سرد ہواؤں کے امتزاج نے موسم دلکش بنا دیا،کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث پانی جم گیا ، موسم کا حال بتانے والوں نے شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنا دی۔راولپنڈی میں مطلع صاف دن روشن اور چمکدار رہا تاہم سرد ہواؤں کے باعث موسم خاصی حد تک سرد رہا۔ باغوں کے شہر لاہور میں بھی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتارہا۔ ملتان میں صبح بھی دھند کے بادل چھائے رہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ کوئٹہ میں سردی کے باعث پانی جم گیا اور معاملات زندگی متاثر ہوئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...