گستا خا نہ خاکو ں کی اشاعت کی مذ مت کرتے ہیں، ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور(نمائندہ خصو صی)پا کستا ن تحریک انصاف کی رہنما و رُکن صوبا ئی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی قیا د ت میں تحریک انصاف کی سینکڑ وں خو اتین نے جی ٹی با غبا نپورہ پر گستا خانہ خاکو ں اور دہشت گر دی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہر ین نے اپنے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈ اٹھا رکھے تھے ۔ جس پر فرانس میں گستا خانہ خاکے شا ئع کرنے اور دہشت گر دی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے \"حرمت رسول ؐپر جا ن بھی قربا ن ہے\" ،\" غلامی رسو لؐ میں موت بھی قبو ل ہے\" ۔\" غلا م ہیں غلا م ہیں رسولؐ کے غلا م ہیں \"،\" دہشت گردی نا منظور اور گستا خانہ خاکے شائع کرنے والے گستا خِ رسول مردہ باد جیسے نعرے لگائے ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشداورایم پی اے ڈاکٹر نوشین حا مد معراج نے مظاہرین اور میڈ یا کے نما ئند وں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف فرانس کے میگز ین میں گستا خا نہ خاکو ں کی اشاعت کی شد ید مذ مت کر تی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوا م متحدہ اور یو رپی یو نین ایسی گستا خانہ ا شاعت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے تا کہَ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلما نو ں کے جذبات مجروح نہ ہوں، مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشا ئی بنے ہوئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اُمت مسلمہ متحد ہوکر ایسی غیر ملکی شرپسند عناصر کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ،یہ مسلما نو ں کے خلاف گہری سازش ہے اور اپنے نبی کریم ﷺ کی گستاخی کبھی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔