پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں کی وصولی پر کریک ڈاؤن، 1771گاڑیاں بند

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں کی وصولی پر کریک ڈاؤن، 1771گاڑیاں بند

لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں کی وصولی پرکریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ 10دنوں کے دوران خلاف ورزی پر 1771گاڑیوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے 550ٹرانسپورٹروں کے خلاف مقدمات در ج کئے گئے ہیں اورانہیں 42لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران ساڑھے چار ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...