غلطی سے چیونگم نگل لی جائے تو کتنی دیر تک پیٹ میں رہتی ہے ؟معمہ حل ہو گیا
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کے والدین بچپن میں آپ کو چیونگم سے ڈرانے کیلئے کیا کہا کرتے تھے؟ یہی نا ک اگر آپ نے چیونگم نگل لی تو یہ سات سال تک جسم سے نہیں نکلے گی اور اندرونی اعضائکو جکڑ لے گی۔ جب ہم بڑے ہو جاتے ہیں تو بچپن کی یہ بات اثرانداز ہوتی رہتی ہے اور ہر کوئی یہ سمجھتا رہتا ہے کہ چیونگم نگلنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔امریکہ کے این وائی پریسٹبیرین ہسپتال کے ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر اینتھونی واٹکنز کہتے ہیں کہ چیونگم کے ساتھ جسم میں وہی عمل ہوتا ہے جو دیگر غذاؤں کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ یہ جسم میں کئی سال تک بغیر ہضم ہوئے موجود رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب آپ چیونگم نگلتے ہیں تو فوری اس کے ہاضمے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اس کا سخت ترین حصہ ’’گم بیس‘‘ کہلاتا ہے اور اس کا ہاضمہ بھی تقریباً 48 گھنٹوں کے دوران مکمل ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چیونگم نگلنے پر یہ عام خوراک کی طرح ہضم ہو کر جسم سے خارج ہو جاتی ہے اور اس کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے کئی دفعہ چیونگم نگل کر دکھا چکے ہیں۔