دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ میں جگہ حاصل کرنے کے بعد خاتون کو کھانے کے لیے ساتھی کی تلاش

دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ میں جگہ حاصل کرنے کے بعد خاتون کو کھانے کے لیے ساتھی ...
دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ میں جگہ حاصل کرنے کے بعد خاتون کو کھانے کے لیے ساتھی کی تلاش

  


ٹوکیو (نیوز ڈیسک) اگر آپ دنیا کے بہترین ریسٹورنٹ میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور خوبرو امریکی دوشیزہ کے ساتھ دعوت اڑانے کے خواہشمند ہیں تو سٹیفنی روبیسکی کے بلاگ کا مطالعہ ضرور کریں کیونکہ وہ پیشکش کررہی ہیں کہ انہیں دنیا کے شاندار ترین ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے ساتھی کی تلاش ہے۔دنیا بھر کے سیاح کہتے ہیں کہ ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں واقع نوما ریسٹورنٹ دنیا کا بہترین ریسٹورنٹ ہے۔ اس ریسٹورنٹ نے ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے جاپانی شہر ٹوکیو میں ’’ٹوکیو پاپ اپ‘‘ کے نام سے اپنی خصوصی شاخ کا افتتاح کیا ہے اور یہاں صرف 44 نشستوں کیلئے 6,000 سے زائد لوگوں نے درخواست دی تھی۔ سٹیفنی بھی ان چند خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہیں کہ جنہوں نے دو کرسیوں کی بکنگ کروالی ہے لیکن ان کی پریشانی یہ ہے کہ وہ تنہا ہیں اور ویلنٹائن کے رومانوی ماحول میں دنیا کے شاندار ترین ریسٹورنٹ میں ضیافت کے دوران ان کے ساتھ والی کرسی خالی ہوگی۔ سٹیفنی نے اس مسئلے کے حل کیلئے اپنے بلاگ Nerd Girl پر پیشکش کردی ہے کہ انہیں ایک رومانوی ساتھی کی ضرورت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ممکنہ ساتھی کیلئے ضروری ہے کہ وہ غیر شادی شدہ ہو، چھری کانٹے کا استعمال اچھی طرح جانتا ہو اور جاپانی کلچر و آداب سے واقفیت اضافی خوبی تصور کی جائے گی۔ وہ 17 جنوری کو امیدواروں سے بالمشافہ ملاقات کرکے خوش نصیب ساتھی کا انتخاب کریں گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...