جی میل کے وہ 10 اہم ترین فیچرجن سے آپ کو فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے

جی میل کے وہ 10 اہم ترین فیچرجن سے آپ کو فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے
جی میل کے وہ 10 اہم ترین فیچرجن سے آپ کو فائدہ ضرور اٹھانا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(نیوز ڈیسک)آپ نے ای میل کے لئے Gmailکا استعمال تو اکثر و بیشتر کیا ہوگا لیکن شاید آپ جی میل کے ان فیچرز کے بارے میں نہیں جانتے جو اس میں بنائے گئے ہیں۔آئیے آپ کوکچھ ایسے فیچرز سے متعارف کرواتے ہیں۔ای میل روکنا(Undo Send)اگر آپ نے کوئی میل لکھی ہے اور پھر اسے مطلوبہ ایڈریس پر بھیج دی ہے لیکن ایک دم آپ کو احساس ہوا کہ آپ سے بڑی غلطی ہوگئی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ جی میل آپ کو یہ آپشن دیتا ہے کہ آپ اپنی ای میل کو ’ان ڈو‘ کرسکتے ہیں۔آپ چاہیں تو یہ آپشن استعمال کرتے ہوئے بھیجنے کے 30سیکنڈ کے اندر ای میل روک سکتے ہیں۔کی بورڈ شارٹ کٹس ،آپ نے ماؤس کا استعمال تو اکثر کیا ہوگا لیکن اگر آپ صرف کی بورڈ شارٹ کٹس استعمال کریں تو آپ کا آدھے سے زیادہ وقت بچ جائے گا۔ جی میل میں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ شارٹ کٹس استعمال کرتے ہوئے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔میسج کا پری ویو،جی میل آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ بھیجے گئے لنک کا پری ویو دیکھائے۔ مثلاًاگر آپ کے کسی دوست نے آپ کو کوئی پتہ بھیجا ہے تو جی میل آپ کو اس پتے پر پہنچنے کے لئے نقشہ بھی دکھائے گا۔آٹو ایڈوانس،اگر آپ نے ایک سے زیادہ ای میل ڈیلیٹ کرنی ہیں تو یہ آپ کے لئے ایک تکلیف دہ امر ہے کہ دوران میسج آپ اسے ڈیلیٹ کریں اور جی میل آپ کو دوبارہ ان باکس میں لے جائے لہذا یہ فیچر رکھا گیا ہے کہ آپ اگر ای میل ڈیلیٹ بھی کردیں تو ساتھ ہی اگلی ای میل ظاہر ہوجاتی ہے۔Unread Message Icon،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مصروفیت کی وجہ سے آپ کے کچھ میسجز ان پڑھے رہ جاتے ہیں۔اس چیز کو دیکھتے ہوئے جی میل نے یہ آپشن رکھا ہے کہ آپ باآسانی ان میسجز کو پڑھ سکتے ہیں جو ابھی تک آپ نے نہیں پڑھے۔Send & archiveاگر آپ کا ان بکس بھر رہا ہے اور آپ اس سے تنگ ہیں تو فوراًسے پہلے اس آپشن کا استعمال کریں۔اس کے استعمال سے میسجز خودبخود archiveہوتے رہیں گے اور آپ کا ان باکس خالی رہے گا۔ایپ سرچ،اگر آپ کو اپنی سینکڑوں ای میلز میں سے کوئی ایسی ای میل چاہیے جو کافی عرصہ پہلے آئی تھی اور اس میں کوئی اٹیچمنٹ تھی تو گوگل کی ایپ سرچ کا استعمال کرکے آپ باآسانی اسے تلاش کرسکتے ہیں۔Reply All،ہماری عادت ہے کہ ہم replyکا استعمال کرتے ہیں اور اگر ای میل بھیجنے والے نے ایک سے زیادہ افراد کو وہ میل بھیجی ہے تو باقی افراد کو یہ replyنہیں جائے گا۔ اس کے لئے آپ reply allوالا آپشن استعمال کر سکتے ہیں اور آئیندہ جب بھی آپ replyکریں گے تو وہ ای میل سب کو جائے گی۔Canned responses،اگر آپ بار بار ایک ہی جیسی ٹائپنگ سے تنگ آچکے ہیں تو جان لیجئے کہ اس فیچر کے استعمال سے آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔Quick links،اس فیچر کو آن کرنے سے آپ ان لنکس یا ای میلز تک باآسانی رسائی حاصل کر لیتے ہیں جو ان باکس میں ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -