برطانوی میڈیا عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے ماضی کا متنازع ترین پہلو سامنے لے آیا
لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دورہ لندن کے بعد وطن واپسی کے موقع پر ریحام خان سے شادی کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد سے عمران خان کی نئی دلہنیا ریحام خان کی زندگی کے آئے روز نئے نئے پہلو سامنے آتے رہے اور اب ایک مرتبہ پھر برطانوی اخبار ’ڈیلی میل ‘ریحام خان کی زندگی کا متنازعہ ترین پہلو سامنے لے آیاہے جس کے بعد ریحام خان کو تنقید کا سامناہے ۔
ایک ویڈیو کلپ میں ریحام خان کو ناپاک جانور(سور) کو پکڑکر پکاتے دکھایاگیاجس کے منظرعام پر آنے کے بعد ریحام خان سے متعلقہ نیا تنازعہ کھڑاہوگیاہے ۔بتایاگیاہے کہ یہ فوٹیج 2011ءکی ہے جب ریحام خان بی بی سی ’ساﺅتھ ٹوڈے‘ کے ساتھ کام کررہی تھی اور اُنہیں مذکورہ ”ڈش“ فروخت کرنیوالے ایک سٹال پر کھڑے دکھایاگیا۔
ویڈیو میں دیکھاگیاہے کہ متنازع جانور کی ڈش پکانے میں مہارت رکھنے پر دو مرتبہ ایوارڈحاصل کرنیوالا ڈیوڈبیل ساتھ کھڑاہے جو ریحام خان کو پکانے کا بہترین طریقہ بتارہاہے ۔
مسٹربیل کاکہناتھاکہ اُنہیں اس تنازعہ کی سمجھ نہیں آرہی حالانکہ ریحام خان نے میلے میں ’ڈش‘ کھائی ہی نہیں تھی ۔
رپورٹ کے مطابق اِن دنوں متنازع مذکورہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے گردش کررہی ہے اور پاکستان میں بھی دھوم مچارکھی ہے جہاں ناپاک جانور کا نام لینا یا چھونا بھی اچھاتصور نہیں کیاجاتا۔
برطانوی اخبار نے لکھاکہ ریحام خان سے خفیہ شادی کے بعد عمران خان کے لیے بھی آئے روز نئے نئے تنازعات کھڑے ہورہے ہیں ، گذشتہ دنوں پشاور کے آرمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر بھی لواحقین نے احتجاج کیا اور کانوائے کا راستہ روک کر ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگائے ۔ مظاہرین اپنے بچوں کی بجائے ساراد ن شاد ی کی کوریج پر نالاں تھے جبکہ کچھ کا خیال تھاکہ عمران خان صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں ۔