پھانسی سے چند لمحات پہلے بچنے والے اکرام الحق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پھانسی سے چند لمحات پہلے بچنے والے اکرام الحق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
پھانسی سے چند لمحات پہلے بچنے والے اکرام الحق کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دہشت گرد اکرام الحق عرف لاہوری کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اکرام الحق عرف لاہوری کو آج صبح 6بجے پھانسی دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مجرم کی آخری ملاقات اس کے اہل خانہ سے کروا دی گئی تھی ۔اکرام الحق عرف لاہوری نے 2001 میں نیئر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے مطابق مجرم کو 8 جنوری کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا لیکن آخری لمحات میں اس کے اہل خانہ نے عدالتی مجسٹریٹ کو مقتول کے اہل خانہ کا معافی نامہ پیش کر دیا جس پر اس کی پھانسی ملتوی کر دی گئی۔

عدالت میں تصدیق نہ ہونے پر معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے اکرام کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ اکرام کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوانے کی آخری کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ ڈویڑن بینچ نے ڈیتھ وارنٹ کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...