پوسٹ آفس پر قبضہ کرنے والے شخص نے ہتھیار ڈال دئیے، یرغمالی بازیاب

پوسٹ آفس پر قبضہ کرنے والے شخص نے ہتھیار ڈال دئیے، یرغمالی بازیاب
پوسٹ آفس پر قبضہ کرنے والے شخص نے ہتھیار ڈال دئیے، یرغمالی بازیاب

  


پیرس (ویب ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پوسٹ آفس پر قبضہ کرکے لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص نے ہتھیار ڈال دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے خود ہی ہتھیار ڈالے ہیں جبکہ بازیاب ہونے والے افراد صدمے کی حالت میں تھے تاہم ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں تھا۔ دوسری جانب پیرس میں پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران پیرس حملوں سے تعلق کے شعبے میں 12 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ بم کی مبینہ اطلاع کے بعد ریلوے سٹیشن کوبند کردیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...