فیصل آباد کی بارات پٹرول کی قلت کے باعث تاخیر کا شکار،دولہا سخت پریشان

فیصل آباد کی بارات پٹرول کی قلت کے باعث تاخیر کا شکار،دولہا سخت پریشان
فیصل آباد کی بارات پٹرول کی قلت کے باعث تاخیر کا شکار،دولہا سخت پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹر گ ڈیسک)فیصل آباد سے شیخو پورہ جانے والی بارات پٹرول کی قلت کی وجہ سے نہ چل سکی اور دولہا سخت پریشانی کے عالم میں ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے خالد دولہا کی بارات نے شیخوپورہ دس بجے پہنچنا تھا اور بس ڈرائیورکو صبح سات بجے کا وقت دیا گیاتھا لیکن ڈرائیور بس میں تیل ڈلوانے کی لائین میں لگاہوا ہے اور پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پٹرول حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے بارات تاخیر کا شکار ہے ۔دوسری جانب دولہن نگاہیں بچھائے اپنے دولہا کے انتظار میں ہیں ۔
باراتیوں کا اکہنا تھا کہ کافی مہمان بیٹھ بیٹھ کر چلے گئے ہیں اورکئی مہمان تو ناراض بھی ہو گئے لیکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ لڑکی والے شدید پریشانی کے عالم میں ہیں اور وہ بار بار کال کر کے آنے کو کہہ رہے ہیں اور بس اب ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد کسی طرح پٹرول مل جائے اور بارات منزل مقصود پر پہنچ جائے۔