حساس اداروں نے دہشت گرد حملوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حساس اداروں نے دہشتگردی کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں تحریک انصاف کی ریلیوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ دہشت گرد عناصر تحریک انصاف کی ریلیوں اور جلسوں کو حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ راولپنڈی ، اٹک، جہلم اور چکوال میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردوں کی جانب سے شیخ رشید کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔