چارلی ہیبڈو پر طنز کرنیوالے کامیڈین کی گرفتاری، فرانسیسی سماج کا دوغلا پن

چارلی ہیبڈو پر طنز کرنیوالے کامیڈین کی گرفتاری، فرانسیسی سماج کا دوغلا پن
چارلی ہیبڈو پر طنز کرنیوالے کامیڈین کی گرفتاری، فرانسیسی سماج کا دوغلا پن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) فرانس میں صہیونیت مخالف مزاح اور چارلی ہیبڈو میگزین پر طنز کرنے والے معروف کامیڈین ڈائیوڈو نے مبالا مبالا کی گرفتاری نےف رانسیسی سماج میں آزادی رائے کے دوغلے پن کو اجاگر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ایک طرف مسلم مخالف فضا پیدا کی جارہی ہے تو دوسری طرف یورپی ریاست ایک کامیڈین کو سزا دینے پر تل گئی ہے۔ ڈائیوڈو نے پرتسلی منافرت پھیلانے پر چھ سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ ڈائیوڈو نے فرانس میں آباد شمالی افریقہ اور افریقی نژاد ان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں جو فرانس میں اپنی حالت سے خوش نہیں۔ فرانس کے قانونی ماہرین آزادی اظہار رائے کے قوانین کو بہت پیچیدہ قرار دیتے ہیں۔
انقلاب کے بعد فرانس نے وہ تمام قوانین ختم کردئیے تھے جو توہین مذہب کو جرم قرار دیتے تھے اسی لئے میگزین چارلی ہیبڈو کے اقدام کو یہاں جرم تصور نہیں کیا جاتا تاہم پریس سے متعلقہ فرانسیسی قوانین انیسویں صدی کے آکر میں تشکیل دئیے گئے وہ امتیازی سلوک اور نفرت پھیلانے یا کسی خاص نسل یا مذہب سے تعلق کی وجہ سے کسی شخص یا گروہ کے خلافتشدد کوہوا دینے کو جرم قرار دیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں مقدس شخصیات کی توہین کی (نعوذ باللہ) اجازت ہے مگر ان شخصیات کے پیروکاروں کی دل آزاری ایک جرم ہے۔

مزید :

لاہور -