ق لیگ کے دو رہنماﺅں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ق لیگ کے رہنما اور سابق قومی اسمبلی کے ممبرریاض فتیانہ اور سعید ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعید ورک کا تعلق شیخو پورہ سے اور ریاض فتیانہ کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اور دونوں رہنما ق لیگ تحریک انصاف میں شمولیت کاباضابطہ اعلان عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کریں گے۔