پی ایس او نے پنجاب کے لیے 100کے بجائے 20پٹرول ٹینکرزروانہ کر دیے،نجی آئل کمپنیوں کا پی ایس او کو ادھا ر تیل دینے سے انکار

پی ایس او نے پنجاب کے لیے 100کے بجائے 20پٹرول ٹینکرزروانہ کر دیے،نجی آئل ...
پی ایس او نے پنجاب کے لیے 100کے بجائے 20پٹرول ٹینکرزروانہ کر دیے،نجی آئل کمپنیوں کا پی ایس او کو ادھا ر تیل دینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹیٹ آئل نے کراچی سے پنجاب کے لیے 100کی بجائے 20پٹرول کی گاڑیاں روانہ کیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی جانب سے بھیجی گئی گاڑیوں میں سے 10گاڑیاں لاہور کے لیے اور 10گاڑیاں راولپنڈی کے لیے ہیں جبکہ پنجاب کے لیے 100گاڑیاں روانہ کی جانی تھیں لیکن پٹرول کی قلت کے باعث صرف لاہور اور راولپنڈٰ ی کو ہی صر ف سپلائی بھیجی گئی ہے۔بائیکو نے پی ایس او کو 5لاکھ ٹن تیل دیا ہے جبکہ دوسری آئل کمپنیوں نے ادھار تیل دینے سے انکار کر دیاہے۔
چیئرمین ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ تازہ صورتحال دیکھتے ہوئے دیکھتے ہوئے پٹرول کا بحران ایک ہفتے میں ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

مزید :

کراچی -