پٹرول بحران، صر ف لاہورمیں سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجاز ت دی گئی :ترجمان ایس این جی پی ایل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پٹرول کے بحران کے باعث صر ف لاہور میں سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور سٹیشنز کل رات تک کھلے رہیں گے۔ترجما ن ایس این جی پی ایل کا کہناہے کہ لاہورمیں سی این جی سٹیشن صرف ایک دن کے لیے کھولے گئے ہیں پٹرول کی سپلائی ہوتے ہی گیس کی سپلائی بند کر دی جائے گی اور لاہور میں سی این جی سٹیشنز کل رات تک کھلیں رہیں گے ۔
دوسری جانب ڈی سی او لاہو رنے ایدھی اور ریسکیو کی ایمبولینسز کے لیے لاہور میں دو پمپ مختص کر دیے ہیں ۔