وارد نے نیا آل ان ون پیکج متعارف کرادیا

وارد نے نیا آل ان ون پیکج متعارف کرادیا
وارد نے نیا آل ان ون پیکج متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وارن نے نوجوانوں کیلئے خصوصی طور پر ”گلو آل ویک آفر“ کے نام سے ایک اور آل ان ون پیکج متعارف کرادیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیکج کے تحت صارفین پورا ہفتہ آن نیٹ کالز، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ پیج میں صارفین کو 100 آن نیٹ منٹس (پیر تا ہفتہ) اور اتوار کو 250 منٹ کی ڈبل ٹریٹ جبکہ 1000 ایس ایم ایس، 250ایم بی کی سہولت صرف 70 روپے میںد ستیاب ہوگی۔ آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کو 7777 پر "WO" لکھ کر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

مزید :

بزنس -