این اے 118، الیکشن ٹربیونل کا ٹریژری آفیسر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

این اے 118، الیکشن ٹربیونل کا ٹریژری آفیسر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم
این اے 118، الیکشن ٹربیونل کا ٹریژری آفیسر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کے 99تھیلے پیش نہ کرنے پر الیکشن ٹربیونل نے ٹریژری آفیسر کی گرفتاری کاحکم دیدیااور چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ ٹریژری آفیسر کو گرفتار کرکے ریکارڈ سمیت پیش کریں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے محکمہ خزانہ کے ٹریژری آفیسر کو این اے 118کے 99تھیلے برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دیاتھا لیکن عمل درآمد نہیں ہواجس پر ٹربیونل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ پیش نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ کرنے میں تاخیر ہورہی ہے ۔

عدالت نے چیف سیکریٹری کو حکم دیاکہ وہ ٹریژری آفیسر کو گرفتارکرکے ریکارڈسمیت پیشی یقینی بنائیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...