دو ماہ کے بچے کو بلی نے سردی میں مرنے سے بچالیا

دو ماہ کے بچے کو بلی نے سردی میں مرنے سے بچالیا
 دو ماہ کے بچے کو بلی نے سردی میں مرنے سے بچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوبننسک (ویب ڈیسک) روس میں ایک بلی نے دو ماہ کے لاوارث بچے کو سردی میں گھنٹوں موسم کی شدت سے بچا کر اس کی جان بچالی۔ روس کے شہر اوبننسک میں ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والی آوارہ بلی نے ایک روتے ہوئے بچے کو دیکھا تو اسے اپنے کارڈ بورڈ میں بنے ”گھر“ کے ”بستر“ میں لے گئی۔ بلی جسے ”ماشا“ کا نام دیا گیا ہے، بچے کی جان بچانے پر ”ہیروئن“ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ دس جنوری کو پیش آیا جب بلی ماشا نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو اسے اٹھا کر اپنے ٹھکانے میں لے گئی اور اپنے پاس موجود کچھ کپڑے جو اپارٹمنٹ بلڈنگ کے لوگوں نے بلی کی مدد کیلئے رکھے تھے اس بچے کے گرد لپیٹ دئیے اور خون جما دینے والی سردی میں اسے گرم رکھا۔
اگلے دن بلڈنگ کی رہائشی خاتون نے بلی اور بچے کو دیکھا، بلی روتے ہوئے بچے کو پیار سے چپ کرانے کی لئے اس کے گالوں پر زبان پھیر رہی تھی۔ خاتون نے ہسپتال کے عملے کو اطلاع دی۔ ہسپتال کا عملہ جب بچے کو ایمبولینس میں لے کر جانے لگا تو بلی ماشا ایمبولینس کے پیچھے میاﺅں میاﺅں کرتے دوڑی جیسے اسے فکر ہورہی ہو کہ بچے کو کہاں لے جایا جارہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -