موبائل کمپنیوں نے صارفین کو سموں کی تصدیق کیلئے سیل سنٹر پہنچنے کے پیغامات بھجوانے شروع کردئیے

موبائل کمپنیوں نے صارفین کو سموں کی تصدیق کیلئے سیل سنٹر پہنچنے کے پیغامات ...
موبائل کمپنیوں نے صارفین کو سموں کی تصدیق کیلئے سیل سنٹر پہنچنے کے پیغامات بھجوانے شروع کردئیے

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے سخت احکامات ملنے کے بعد ملک میں قائم موبائل کمپنیاں حرکت میں آگئیں اور موبائل صارفین کو سموں کی تصدیق کے لئے فرنچائز یا سیل اینڈ سروس سینٹر پہنچنے اور فوراً اپنی سم کی تصدیق کرانے کے پیغامات بھیجے شروع کردئیے گئے۔

مارنے کے بعد زندگیاں بچانے والا ڈرون بھی متعارف ،جاننے کیلئے کلک کریں

 مقامی اخبار کے مطابق گزشتہ روز وزیر داخلہ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک بھر میں غیر قانونی سموں کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت انوشہ رحمن اور چیئرمین پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام موبائل کمپنیوں کو یہ پیغام بھجوادیں کہ وہ فوراً اپنے صارفین سے زیر استعمال سموں کی تصدیق کرائیں اگر کسی کمپنی کی غیر تصدیق شدہ سم کسی کے پاس پکڑی گئی تو کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گئی۔

مزید : اسلام آباد


loading...