آپ کو ئی چیز کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں اور مل نہیں رہی تو آنکھیں بند کریں اور۔۔۔

آپ کو ئی چیز کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں اور مل نہیں رہی تو آنکھیں بند کریں ...
آپ کو ئی چیز کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں اور مل نہیں رہی تو آنکھیں بند کریں اور۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں اور باوجود لاکھ کوشش کے وہ چیز نہیں ملتی لیکن اب سائنسدانوں نے چیزوں کی تلاش کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔یونیورسٹی آف سرے میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ کوئی چیز بھول جائیں تو پرسکون ہو کر اپنی آنکھیں بند کریںاور اس بات پر توجہ مرکوز کریں اور پھر سوچیں تو قوی امکان ہے کہ آپ کو یاد آجائے گا۔

دنیا کی انوکھی خاتون جو اینٹیں کھا کھاکر زندہ ہے ,جاننے کیلئے کلک کریں

یونیورسٹی کے ماہر نفسیات نے 200مردوں اور عورتوں کو کچھ فلمیں دکھائیں اور ان سے فلموں کے متعلق مختلف قسم کے سوالات کئے ۔ ایک خاموش فلم میں ایک الیکٹریشن کی زندگی کے متعلق دکھایا گیا تھا کہ وہ کس طرح مختلف گھروں سے چیزیں چوری کرتا ہے ۔پھر آدھے لوگوں سے ان کی آنکھیں بند کروا کر کچھ سوالات کئے گئے ۔ وہ لوگ جن کے آنکھیں بند تھیں کے 71فیصد جوابات درست تھے جبکہ جن لوگوں نے کھلی آنکھوں سے جواب دیا ان کے صرف 48فیصد جوابات درست پائے گئے۔
دوسری فلم میں لوگوں کو آواز بھی سنوائی گئی اور یہی تجربہ دہرایا گیا اور اسی طرح کا نتیجہ برآمد ہوا۔تحقیق کار رابرٹ نیش کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنی آنکھیں بند کرتے ہیں تو اپنے اردگرد سے آنے والے کئی طرح کی ایسی چیزوں سے نجات پاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری توجہ خراب ہوتی ہے یعنی آنکھیں بند کرکے ہماری توجہ مرکوز ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ پولیس عینی شاہدین کو واقعہ کو یاد کرنے کے لئے آنکھیں بند کرنے کا کہتی ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی آنکھیں بند کرکے چیزیں یاد کریں تو وہ باآسانی یاد آسکتی ہیں۔
یہ تحقیق Legal and Criminological Psychologyجرنل میں چھپ چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -