عدالت کاقادیانیوں کی عبادت گاہوں پرحملہ کیس میں مجرم کو سات مرتبہ سزائے موت کاحکم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس میں مجرم معاویہ کو سات مرتبہ سزائے موت اور مجرم عبداللہ کو 9 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق ا نسداددہشتگردی کی عدالت نے قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے مجرم معاویہ کو 7 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیاجبکہ مجرم عبداللہ کو معاونت فراہم کرنے پر 9 مرتبہ عمر قید سزا کا حکم سنایاہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔واضح رہے کہ دونوں دہشت گردوں نے 2010ء میں لاہورمیں قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا تھا۔