جہانگیر ترین کا خط، اسحاق ڈار نے جواب دیدیا، مذاکرات کا اگلا دور کل متوقع

جہانگیر ترین کا خط، اسحاق ڈار نے جواب دیدیا، مذاکرات کا اگلا دور کل متوقع
جہانگیر ترین کا خط، اسحاق ڈار نے جواب دیدیا، مذاکرات کا اگلا دور کل متوقع

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق تحریک انصاف کے خط کا جواب ای میل کے ذریعے دیدیا ہے اور مذاکرات کا اگلا دور جہانگیر ترین کی رہائش پر متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے 2 روز قبل اسحاق ڈار کو خط بھیجا تھا جس کا جواب آج انہوں نے ای میل کے ذریعے دیدیا ہے اور جہانگیر ترین کے گھر آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ اسحاق ڈار کو خوش آمدید کہیں گے تاہم مذاکرات کے گزشتہ ادوار کے دوران جن 3 نکات پر اختلاف تھا، ان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ تحریک انصاف پہلے ہی بہت لچک دکھا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہو گیا ہے اور کل (اتوار) کے روز ملاقات کا امکان ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...