مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی
مخدوم شہاب الدین پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی  پنجاب کے صدر مخدوم شہاب الدین اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم شہاب الدین نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا ہے جو پارٹی چیئرمین اور شریک چیئرمین کو بھجوا دیا گیا ہے۔ مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ وہ صحت کی خرابی کی وجہ سے عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم بطور رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کام کرتے رہیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...