وہ آدمی جو گیس کے سلنڈر کی خریداری میں کامیابی پر خوشی سے مر گیااور وہ پاکستانی نہ تھا

وہ آدمی جو گیس کے سلنڈر کی خریداری میں کامیابی پر خوشی سے مر گیااور وہ ...
وہ آدمی جو گیس کے سلنڈر کی خریداری میں کامیابی پر خوشی سے مر گیااور وہ پاکستانی نہ تھا

  


قاہرہ (نیوز ڈیسک) آج کل پاکستان میں تیل کا شدید بحران ہے، خصوصاً پنجاب میں اپنی سواری میں تیل ڈلوانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اول تو پٹرول دستیاب نہیں اور اگر کہیں مل جائے تو اتنی لمبی قطاریں ہیں کہ کئی کئی گھنٹے اتنظار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مصر میں لوگوں کو گیس کے سلنڈر حاصل کرنے کیلئے بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔

مردانہ طاقت کا جنون، مچھلی کا مخصوص حصہ لاکھوں میں بکنے لگا ،جاننےکیلئے کلک کریں

سعودی عرب کے ”العربیہ نیوز نیٹ ورک“ کے مطابق قاہرہ میں ایک آدمی گیس کا سلنڈر خریدنے کوآپریٹو سوسائٹی گیا تو اپنی باری کیلئے اسے 3 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ 25 سالہ شہری کا خیال تھا کہ جب تک اس کی باری آئے گی سلندر ختم ہوچکے ہوں گے۔ تاہم طویل انتظار کے بعد اسے سستے داموں سلنڈر مل گیا۔ تاہم وہ اپنی اچھی قیمت پر اتنا خوش ہوا کہ جشن مناتے ہوئے اس کی حرکت قلب بند ہوگئی اور موقع پر ہی وہ انتقال کرگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...