سعودی بادشاہ کا انتہائی قابل تحسین اقدام

سعودی بادشاہ کا انتہائی قابل تحسین اقدام
سعودی بادشاہ کا انتہائی قابل تحسین اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 1000 کوڑوں کی سزا پانے والے بلاگر (ورلڈ وائڈ ویب پر اپنے خیالات کی اشاعت کرنے والا لکھاری) کی ابتلاءمیں فی الحال وقفہ آگیا ہے کیونکہ سعودی فرمانروا کی طرف سے سزا کو روکنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلا گر رائف بداوی کی اہلیہ انصاف بداوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاوندکی سزا کو روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اور برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق فرمانروا شاہ عبداللہ نے رائف بداوی کا کیس سپریم کورٹ کے پاس بھیج دیا ہے۔

کرائے کے قاتل نے پیسے لے لئے لیکن قتل نہ کیا ،معاہدہ پورا نہ کرنے پر پولیس نے جرمانہ کر دیا ,جاننے کیلئے کلک کریں

بداوی کو مذہب کی توہین کا مجرم قرار دیا گیا تھا مگر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بلاگ میں مملکت کے سرکردہ علماءپر تنقید کی تھی جس کے بدلے انہیں 1000 کوڑوں اور 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ انہیں ہرجمعہ کے روز 50 کوڑے لگانے کا حکم دیا گیا اور جدہ کے ایک مشہور چوک میں سینکڑوںلوگوں کے سامنے انہیں پہلے 50 کوڑے لگائے گئے تھے۔ کل جمعہ کے روز انہیں دوبارہ کوڑے لگانے کیلئے لایا گیا مگر ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا کہ ابھی پچھلے کوڑوں کے زخم تازہ تھے لہٰذا زخم بھرنے تک مزید کوڑے ملتوی کردئیے گئے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سعودی حکومت پر بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کا بے پناہ دباﺅ تھا جس کے نتیجہ میں بداوی کی سزا فی الحال روک دی گئی ہے۔ تاہم واضح نہیں کہ اس کے بارے میں آخری فیصلہ کیا ہوگا۔

مزید :

انسانی حقوق -