پٹرول کے حصول کیلئے لگی ’لائنوں‘کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے: نثار علی خان

پٹرول کے حصول کیلئے لگی ’لائنوں‘کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے: نثار علی خان
پٹرول کے حصول کیلئے لگی ’لائنوں‘کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے: نثار علی خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مجھے تو پٹرول کے حصول کیلئے عوام کی لمبی قطاریں دیکھ کر شدید شرمندگی ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ عوام تیل کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں، کیا یہ حکومت کی غفلت نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے تو اس پہلے بھی سی این جی کے حصول کیلئے لائنوں میں لگی ہوئی عوام سے شرمندگی محسوس ہوتی تھے اور آج کل پٹرول کیلئے لائیں لگی ہیں اس پر بھی شرمندگی ہے۔

پٹرول بحران ، وزیر اعظم نے 6 دن بعد نوٹس لے لیا ، 4 افسران معطل

مزید : اسلام آباد


loading...