گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
 گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لیاری کے علاقے بغدادی کالونی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے بغدادی چوک میں ملزمان کی فائرنگ سے 2  پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ   جاں بحق اہلکاروں کی شناخت سعید اور نیاز کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد گینگ وار کے اہم ملزمان ہیں۔تاہم ان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

دین میں جبر نہیں لیکن ملک میں فساد کرنے والوں کو قتل کر دیا جائے : الطاف حسین

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...