پہلے خود میں ’تبدیلی‘ لانا ہو گی، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے؛ عمران خان کا پرویز خٹک کو خط

پہلے خود میں ’تبدیلی‘ لانا ہو گی، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے؛ عمران خان کا ...
پہلے خود میں ’تبدیلی‘ لانا ہو گی، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے؛ عمران خان کا پرویز خٹک کو خط

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں سب سے پہلے خود میں تبدیلی لانا ہو گی، ہماری پارٹی وی آ¾ی پی کلچر کیخلاف ہے اور آئندہ مجھے بھی خیبر پختونخواہ میں کوئی پروٹوکول نہ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو لکھے گئے خط میں کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ نہ تو مجھے پروٹوکول دیا جائے اور نہ ہی کوئی ایم پی اے یا وزیر میرا ستقبال کرنے کیلئے ایئر پورٹ تشریف لائے یہاں تک کہ وزیر اعلیٰ بھی میرا استقبال نہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حال ہی میں جب میں نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا تو کچھ غیر ضروری لوگ میرے قافلے میں شامل ہو ئے جس پر پروٹوکول بڑھنے کے سبب عوامی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کوئی غیر ضروری فرد میرے ساتھ کسی تقریب میں شریک نہ ہو صرف متعلقہ افراد ہی شامل ہوں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنایا چاہتی ہے اس کیلئے انہیںخود سے ہی ابتداءکرنا ہو گی۔

دین میں جبر نہیں لیکن ملک میں فساد کرنے والوں کو قتل کر دیا جائے : الطاف حسین

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...