جوڈیشل کمیشن کا قیام، حکومت اور تحریک میں انصاف میں آخر اختلاف کیا ہے؟
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معالے پر حکومت اور تحریک انصاف کے مابین موجود اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن قائم کرنے کیلئے تحریک انصاف کی طرف جو ڈرافٹ دیا گیا ہے اس کے تحت کمیشن جیسے چاہے اور جس سے چاہے دھاندلی کی تحقیقات کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی قانون بھی کمیشن کی تحقیقات میں آڑے نہیں آئے گا جبکہ حکومت یہ بات بھی یقینی بنانا ہو گی کہ کمیشن غیر جانبدار ہے۔ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کمیشن پہلے سے موجود قوانین کے تحت ہی تحقیقات کرے اور انتخابی ریکارڈ کا جائزہ لے کر ہی فیصلہ سنائے۔ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیشن کی تحقیقات کو مقصد یہ ہو کہ انتخابات میں کسی سازش کے تحت دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں۔
پہلے خود میں ’تبدیلی‘ لانا ہو گی، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے؛ عمران خان کا پرویز خٹک کو خط