انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کا ’بم دھماکوں‘ سے متعلق کیسز روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ

انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کا ’بم دھماکوں‘ سے متعلق کیسز روزانہ کی بنیاد پر ...
انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کا ’بم دھماکوں‘ سے متعلق کیسز روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالتوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بم دھامکوں سے متعلق کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیا د پر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں 192اہم ترین مقدمات بھی متخب کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشتگری کی عدالتوں میں تعینات ججز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ججز کا کہنا تھا حکومت گواہان کے تحفظ کیلئے بھی انتظامات کرے جبکہ زیر سماعت مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر اور مجرموں کی رہائی کی بڑی وجہ پولیس کی ناقص تفتیش بھی ہے۔

دین میں جبر نہیں لیکن ملک میں فساد کرنے والوں کو قتل کر دیا جائے : الطاف حسین

مزید : قومی


loading...