دبئی :جعلی پراپرٹی رینٹ لیزیں بنانے پر پاکستانی گرفتار

دبئی :جعلی پراپرٹی رینٹ لیزیں بنانے پر پاکستانی گرفتار
دبئی :جعلی پراپرٹی رینٹ لیزیں بنانے پر پاکستانی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) جعلی پراپرٹی رینٹ لیز بنانے پر دبئی پولیس نے ایک پاکستانی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

نوجوان اطالوی لڑکیوں کی القاعدہ سے رہائی پر اپنے ہی ملک میں ہنگامہ،مزید پڑھنے کے لئے کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پاکستانی جس کی شناخت PVC کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم مختلف ویب سائٹس پر لوگوں کو پراپرٹی رینٹ لیز بیچنے کی پیشکش کرتا تھا اور اس کے بدلے 1400 درہم (تقریباً 40 ہزار روپے) وصول کرتا تھا۔ ملزم رابطے کے لئے اپنا موبائل نمبر بھی لوگوں کو دیتا تھا۔ دبئی پولیس کی سی آئی ڈی برانچ نے ایک ڈنگ (Sting) مار آپریشن میں ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کام میں ایک اور شخص کی مدد کرتا تھا تاکہ فراڈ پر مبنی جعلی پراپرٹی رینٹ لیز بناسکے۔