وہ لڑکی جو ٹانگوں کے زخم کو معمولی خراش سمجھتی رہی لیکن حقیقت سامنے آنے پر صدمے سے دوچار ہوگئی,دنیا کے لئے ایسا پیغام چھوڑ دیا کہ سن کر آپ کا دل پگھل جائے گا

وہ لڑکی جو ٹانگوں کے زخم کو معمولی خراش سمجھتی رہی لیکن حقیقت سامنے آنے پر ...
وہ لڑکی جو ٹانگوں کے زخم کو معمولی خراش سمجھتی رہی لیکن حقیقت سامنے آنے پر صدمے سے دوچار ہوگئی,دنیا کے لئے ایسا پیغام چھوڑ دیا کہ سن کر آپ کا دل پگھل جائے گا

  

لندن(نیوزڈیسک) ایک نوجوان لڑکی کے پیروں تلے سے اس وقت زمین نکل گئی جب ایک زخم جسے وہ سمجھ رہی تھی شیو کی وجہ سے بنا کینسر نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 21سالہ ریہانون ڈگلس نے اپنی ٹانگوں پرسرخ نشانات دیکھے لیکن وہ سمجھی کہ یہ شیو کی وجہ سے نمودار ہوئے ہیں۔کچھ ہی دنوں میں یہ نشانات تیزی سے پھیلنے لگے اور ڈاکٹر کے پاس جاکر ٹیسٹوں کے بعد اسے پتا لگا کہ وہ کینسر کا شکار ہے اور اس کے سینے میں 8.5سینٹی میٹر رسولی بھی بن چکی ہے۔ اس کی تشویش کی انتہا نہ رہی جب اسے بتایا گیا کہ وہnodular sclerosis lymphomaکینسر کی ایک قسم کا شکار ہے۔ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ انتہائی مہلک کینسر کی قسم میں مبتلاہے اور اگر وہ ہسپتال وقت پر نہ پہنچتی تو اس کی موت یقینی تھی۔نومبر 2016ءمیں اس کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور تب سے اب تک اس کی رسولیاں کم ہونا شروع ہوچکی ہیں۔

آنکھوں کے گرد حلقوں اور چہرے پر جھریوں کے نشانات سے فوری نجات پانے کا بہترین قدرتی نسخہ

کینسر کی اس قسم کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے اس نے اپنی زندگی کا یہ واقعہ دنیا کو بتایا ہے تاکہ لوگ اس خطرناک بیماری کا بروقت علاج کرواکر محفوظ رہ سکیں ۔ ”پہلے میں سمجھی کہ ٹانگ پر بننے والی خراشیں شیو کی وجہ سے ہیں لیکن ©©میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ یہ کینسر کی ایک خطرناک قسم ہے۔جب میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو میرے پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی جب ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ مجھے کینسر ہے۔“ ریہانون کا کہنا ہے کہ اس کی ٹانگوں میں شدید جلن ہوتی تھی اور اسے اپنی بے بسی پر رونا آتا تھا۔ ”پھر میراعلاج شروع ہوا ،میں خوش قسمت تھی کہ ابھی زیادہ دیر نہ ہوئی تھی اور نومبر میں مجھے مختلف ادویات دی گئیں اور ایک ماہ بعد ٹیسٹ کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرا کینسر کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔“ اس کا کہنا ہے کہ وہ ہر انسان کویہ کہتی ہے کہ کبھی بھی عام سے نشان کو بھی معمولی نہ لے بلکہ ڈاکٹر سے رابطہ کرے تاکہ بروقت علاج ہوسکے۔

مزید :

تعلیم و صحت -