پنجاب اور سندھ میں گندم کے زیر کاشت رقبہ میں بالترتیب 0.6 اور 0.2 فیصد اضافہ ہوا

پنجاب اور سندھ میں گندم کے زیر کاشت رقبہ میں بالترتیب 0.6 اور 0.2 فیصد اضافہ ہوا

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ویٹ کمشنر ڈاکٹر امتیاز احمد گوپانگ نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران صوبہ پنجاب اور سندھ میں گندم کے زیر کاشت رقبہ میں بالترتیب 0.6 اور 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امتیاز گوپانگ نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 0.6 فیصد زائد 66 لاکھ 77 ہزار ہیکٹرز رقبہ پر گندم کاشت کی گئی جبکہ صوبہ سندھ میں 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 11 لاکھ 57 ہزار ہیکٹرز رقبہ پر گندم کاشت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور بارانی علاقوں میں پانی کی ضروریات بھی پوری ہو سکیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بارشوں سے گندم سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

kam/mik/yas-hab 1452

مزید :

کامرس -