کاشتکاروں کا اعتماد بحال کر کے روئی کی پیداوار میں دوگنا اضافہ کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر جلیسو مَل

کاشتکاروں کا اعتماد بحال کر کے روئی کی پیداوار میں دوگنا اضافہ کیا جاسکتا ...

  

اسلام آباد(اے پی پی) کپاس کے کاشتکاروں کے اعتماد کی بحالی سے روئی کی ملکی پیداوار میں دوگنا اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف روئی کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ روئی کی درآمدات میں کمی کے نتیجے میں قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ آل پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر جلیسو مَل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کاشتکاروں کے اعتماد کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور اس کی برآمدات بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کرے۔ا نہوں نے کہا کہ کپاس کی ملکی پیداوار میں اضافہ سے 4 ملین بیلز کی درآمد پر خرچ ہونے والے 40 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی ملکی پیداوار میں اضافہ کے لئے زیادہ پیداوار کے حامل بیجوں کی فراہمی ‘ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

zuh/jav/hab 0944

مزید :

کامرس -