10سال میں تیار خوراک پر ماہانا اخراجات میں 706روپے اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ دس سال کے دوران تیار خوراک پر کئے جانے والے اوسطاً ماہانہ اخراجات میں 706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آ69.9% پاکستان ’’گھریلو آمدنی و اخراجات‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2004-05ء کے دوران تیار خوراک پر کئے جانے والے اوسط اخراجات فی گھر 303 روپے ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2013-14ء کے دوران یہ اخراجات 1009 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچن آئیٹمز اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے باعث لوگوں کی اکثریت تیار خوراک کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے جس کی وجہ سے اوسط ماہانہ اخراجات میں 700 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 4.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیار خوراک پر ماہانہ فی گھر کئے جانے والے اوسط اخراجات میں اضافہ کے رجحان سے ملک میں فوڈ انڈسٹری کے شعبہ کی ترقی کی عکاسی ہوتی ہے۔