بارش کے باعث سبزی منڈی میں رسد میں کمی ریکارڈ

بارش کے باعث سبزی منڈی میں رسد میں کمی ریکارڈ

  

کراچی(آن لائن) بارش کے باعث سبزی منڈی میں سبزیوں رسد میں کمی کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث جہاں سردی میں اضافہ ہوا وہیں سبزی پھل سب مہنگے ہوگئے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کی ہول سیل اور ریٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بارش کی وجہ سے سبزی منڈی میں سبزیوں کی رسد بری طرح متاثر ہوئی ہے، جو کے عارضی قلت کا باعث بن رہی ہے۔

اس کے علاوہ سبزی منڈی میں ناقص انتظامات کے باعث اسٹاک میں موجود سبزیاں خراب ہونے لگیں ہیں۔سبزی منڈی زرائع کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں بیس روپے کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت چالیس روپے فی کلو ہوگئی ہے، مٹر کی قیمت دو گنابڑھ کر اسی روپے فی کلو، گاجر چالیس روپے فی کلو جبکہ آلو اور پیاز تیس روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

سبزی منڈی زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بارشوں کے باعث سبزیوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔#/s#

مزید :

کامرس -