پیوٹن، ٹرمپ ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی،ترجمان روسی ایوان صدر

پیوٹن، ٹرمپ ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی،ترجمان روسی ایوان صدر

  

ماسکو(این این آئی)روس نے کہاہے کہ صدرپیوٹن اورامریکی صدرٹرمپ کی ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ روسی صدرپیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سلسلے میں تاحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔گزشتہ روز برطانوی میڈیا نے خبر شائع کی جس میں بتایاگیا تھا کہ ٹرمپ نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ ایک سربراہی اجلاس کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی جو ممکنہ طور پر آئس لینڈکے دارالحکومت ’’ریکجاوک‘‘ میں شروع ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -