قومی وڈے کپ کاپانچواں راؤنڈ بارش کی نظر ہوگیا

قومی وڈے کپ کاپانچواں راؤنڈ بارش کی نظر ہوگیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ون ڈے ریجنل کرکٹ کپ کا پانچواں بارش کی نظر ہو گیا، میچ نہ ہونے پر ٹیموں کو ایک ،ا یک پوائنٹ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اسلام آباد اور لاہور بلیوز ، ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں فاٹا اور کراچی وائٹس ،مرغزار کرکٹ گراونڈ پر راولپنڈی اور لاہور وائٹس جبکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کراچی بلیوز اور پشاور کی ٹیموں نے میچ کھیلنا تھا تاہم گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے باعث کسی بھی سینٹر پر میچ شروع ہی نہ ہو سکا اور کھانے کے وقفہ پر ریفری نے گراونڈز گیلے ہونے کے باعث میچزکو ختم کرنے کا اعلان کیا اور میچ نہ ہونے پر تمام ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -